شرجیل میمن کی ہدایت،عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرکاروائیاں تیز

0
47
شرجیل میمن کی ہدایت،عید پرمسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پرکاروائیاں تیز

عید کے موقع پر ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں اضافہ کیا اور اضافی کرایہ مسافروں سے لینا شروع کیا تو حکومت حرکت میں آ گئی، شرجیل انعام میمن نے کاروائی کی ہدایت کر دی، مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی سے حیدرآباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جارہا ہے جب کہ سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300 تک کرایہ لیا جا رہا ہے، عام دنوں میں حیدر آباد کا کرایہ پانچ سو ہوتا تھا، چار گنا کرایہ اضافی لیا جا رہا ہے،عید ہے اسلئے مجبوری کا فائدہ ٹرانسپورٹر اٹھا رہے ہیں، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ واپسی میں گاڑیاں خالی آرہی ہیں اور ڈیزل بھی مہنگا ہے جس وجہ سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے

کرایوں میں اضافے کی شکایات کے بعد وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں .سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی،محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں ،

شہر قائد کراچی میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مسافروں سے زائد کرایے وصول کرکے پر 67 بسوں و ویگنوں کے چالان کئے گئے جبکہ 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام بس سٹینڈز پر مثالی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے مقررہ کرائے سے زائد لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عید کے موقع پر کریوں میں اضافہ نہیں کر سکتے، ٹرانسپورٹرز کو من مانی نہیں کرنے دیں گے

دوسری جانب شہر قائد کراچی میں عید کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام عیدگاہوں، عبادتگاہوں کے اطراف سیکیورٹی اور بلدیاتی امور کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں،صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں، مساجد میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،عید گاہوں اور مساجد کے اطراف مین ہولز پر ڈھکن کو یقینی بنایا جائے،واٹر بورڈ متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے عیدگاہوں میں چونے کے چھڑکاؤ کو تمام ڈی ایم سیز یقینی بنائیں،کے ایم سی اپنے متعلقہ اقدامات کو یقینی بنائے ، مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کا مکمل صفایا کیا جائے،

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عیدالفطر ادا 

جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

 کراچی میں بوہری برداری آج عید الفطر منا رہی

Leave a reply