نومئی کے واقعات،صابر شاکر، معید پیر زادہ پر مقدمہ درج

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے
0
76
sabir shakir

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، جلا وگھیراؤ کیا گیا، فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، اس حوالہ سے تحقیقات جاری ہیں، مقدممے درج ہوئے ہیں، شرپسند عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں ایسے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اینکرصابرشاکر، معید حسن پیرزادہ، سید اکبرحسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں انسداددہشت گردی اوربغاوت کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔مقدمہ شہری ماجد محمود کی درخواست پرتھانہ آبپارہ میں درج کیاگیاہے

درج مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کوملوڈی میں مشتعل افرادبراہ راست ملزمان سے ویڈیوکے ذریعے ہدایات لے رہے تھے ملزمان نے ویڈیو پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح لوگوں کو اکسایا، عسکری تنصیبات پرحملہ کرکے ملک میں بغاوت اور انتشارپھیلانا چاہ رہے تھے،ملزمان منظم سازش کے ذریعےغیر ملکی اور دشمن ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، پاک فوج کو بدنام کر رہے ہیں،فوج کے اندر بغاوت اور انکے حلف سے رو گردانی کروانا چاہتے ہیں،اس طرح پاک فوج کو کمزور کر کے ملک کے اندر دہشت گردی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، بغاوت و خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،

عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

 پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Leave a reply