تنویر الیاس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل منتقل

0
89
tanveer

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تنویر الیاس کے کیس کی سماعت ڈیوٹی جج احتشام عالم نے کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے تنویر الیاس کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تنویر الیاس کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے تین دن میں کیا کیا اب کیوں ریمانڈ چاہیے؟پولیس نے گھر پر ریڈ کیا خواتین موجود تھیں،مارگلہ تھانے والوں نے خلاف قانون تنویر الیاس کو ایف آئی اے کے حوالے کیا، ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ ہمیں معلوم کرنا ہے کہ یہ کیوں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے رہے؟ڈیوٹی جج احتشام عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ جب عہدہ ختم ہو گیا تو پاسپورٹ بھی ختم ہو گیا،

تنویر الیاس کے وکیل نے عدالت سے میڈیکل چیک اپ کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس شوگر کے مریض ہیں،عدالت نے تنویر الیاس کے میڈیکل چیک اپ کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

ڈپلومیٹک پاسپورٹ کا غیرقانونی استعمال،تنویر الیاس کا جسمانی ریمانڈ منظور

Leave a reply