عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی،پیمرا کو ایک اور عدالتی نوٹس جاری

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
0
105
Pemra

عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا کو نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کورٹ رپورٹرز تنظیموں کی درخواست پر سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا ،پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے دائر درخواست پر بھی سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد بھی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے پیمرا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا اور سیکرٹری انفارمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ،پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی گئی

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے،پی ایف یو جے کی جانب سے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، پیمرا کو انسانی بنیادی حقوق کے خلاف کوئی بھی نوٹیفکیشن یا حکم دینے سے روکا جائے، 21 مئی 2024ء کو پیمرا کی جانب سے 2 نوٹیفکیشنز کا اجراء ہوا، ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی رپورٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، صرف عدالتی تحریری حکم ناموں کو ہی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

Leave a reply