بیرون ملک جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خرابی کے بعد ہنگامی لینڈنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی ایک پرواز میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک خرابی آنے کے باعث اسے دوبارہ اتارنا پڑا ہے

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 نے ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر بحفاظت اتارا گیا ہے، پی آئی اے کی پرواز پشاور سے ابوظبی جا رہی تھی، طیارے کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی آ گئی، جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے پر طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر دوبارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ ایئر بس 320 کے پریشرائز سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی، لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔

طیارے کو اڑان بھرنے سے پہلے کلیئر گیا تھا یا نہیں اس پر تحقیقات جاری ہیں،

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

پی آئی اے کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم،ملازم واجبات کے انتظار میں چل بسا،پیپلز یونٹی کا بڑا اعلان

Shares: