گولیاں چل گئیں،سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس کے ڈرائیور کی ہوئی موت

bus

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر گولیاں چل گئیں، ڈرائیور کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

حیدر آباد میں سینٹرل جیل کے قریب سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے،فائرنگ کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور غلام علی جاں بحق ہو گیا ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈرائیور کی موت کے بعد سندھ یونیورسٹی کے بس ڈرائیوروں نے سٹی گیٹ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بس پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے، ڈرائیور غیر محفوظ ہو چکے ہیں،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کےمطابق ڈرائیور بس سے اتر کر پانی پی رہا تھا کہ اسے گولی مار کر قتل کیا گیا،واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تا ہم تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں،جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر فائرنگ کا نوٹس لیا ہے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ معاملے کی فوری جانچ کرکے رپورٹ پیش کی جائے،یت

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

Comments are closed.