پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی ڈکٹیٹر شپ،تحریک انصاف کا سیاسی کلچر تباہ

0
155
bushra

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابق گورنر لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک ، آڈیو میں بشری بی بی اور لطیف کھوسہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے متعلق اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں

اینکر غریدہ فاروقی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہتی ہیں کہ جیل میں بہنوں کی وجہ سے چیرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے درمیان مسئلہ پڑ گیا تھا۔ آپس میں تخت کلامی تک بات پہنچی تھی جو کم ظرفی اور چھوٹے سوچ کی عکاسی کرتی ہیں ۔ لطیف کھوسہ پر چیرمین تحریک انصاف کی بہنوں کی طرف سے جھوٹے اور من گھڑت الزامات دراصل چیرمین تحریک انصاف کی خاندانی پس منظر پیش کرتاہے،لطیف کھوسہ کا کہنا کہ میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سنبھالنے کے لیے عمران خان کی بہنوں اور اہلیہ بشری بی بی میں اختلافات کی خبریں پہلے سے زیر گردش ہیں جس سے مزید بحران پیدا ہوتا نظر آرہا ہے، تحریک انصاف ‘ون مین شو’ بننے کے بعد جمہوریت کی تمام اقدار سے عاری ہو کر بنانا پارٹی بن گئی ہے، جمہوریت کی اقدار سے عاری تحریک انصاف میں کیئر ٹیکر چیئرمین جیسی نئی منطق نظر آئی ہے، بشری بی بی کی تحریک انصاف کے معاملات میں دخل اندازی کے بعد جماعت میں ڈکٹیٹرشپ کے اثرات نظر آئے، بشری بی بی کے بعد تحریک انصاف کا سیاسی کلچر تباہ ہو گیا، پی ٹی آئی پہلے ہی متبادل قیادت کے فقدان اور گروپنگ کا شکار ہے جس سے پارٹی میں کئی دھڑے بن چکے ہیں

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر نعرے بھی لگ چکے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے خلاف بھی نعرے لگ چکے ہیں، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا ہے تا ہم بشریٰ بی بی کی خواہش کچھ اور ہے، اسی طرح علیمہ خان بھی کچھ اور چاہتی ہیں،

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہےآڈیو میں بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں بات چیت کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ "بلکہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا کیونکہ انکی بہنیں بھی ساتھ تھیں اور ہماری اچھی خاصی بلکہ وہاں پر مسئلہ پڑ گیا تھا،بشری بی بی نے مسکراتے ہوئے بات کی جس پر لطیف کھوسہ نے کہا اچھا اچھا،بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں کافی سارا یشو کھڑا ہو گیا تھا میں حیران رہ گئی تھی ،پھر میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں،بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ جی میرے کیسز تو سب وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں‌گےمیں نہیں سمجھوں گی کہ یہ لیٹ ہو رہا تو وہ انہی کو دوں گی،لطیف کھوسہ کہتے ہیں چلیں چلیں وہ کہتی ہیں کہ اسکے ساتھ بدتمیزی کی ہے میں نےوہ اصل میں ہوا یوں،

Leave a reply