بشریٰ بی بی بیمار ہو گئیں، دوران عدت نکاح کیس میں عدالت پیش نہ ہوئیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے، اور کہا کہ میں نے اڈیالہ جانا ہے ابھی سماعت کر لیں،رضوان عباسی نے جیل ٹرائل کی استدعا کی، جس پر جج نے کہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری اور سماعت کر لیتے ہیں،جج نے سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل رائے محمد علی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہ آپ کیا کہتے ہیں، معاو ن وکیل نے کہا کہ کچھ دیر وقفہ کر لیں دیگر وکلا آرہے ہیں، عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے، عدالت پیش نہیں ہوسکتیں ،
بشری بی بی کی طبعیت ناساز ،بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عدت میں نکاح کے کیس میں عدالت پیش نہ ہوسکیں ، بشری بی بی کے وکیل نے عدالت سے کہا ہم نے لاہور سے آنا ہوتا ہے اس لیے تاریخ لمبی رکھ لیں ، اس پر جج قدرت اللہ نے جواب دیا کہ آپ کچھ عرصے کے لیے اسلام آباد میں کرایہ پر گھر لے لیں ، آج میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلیتا ہوں لیکن آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں
عمران خان کی عدم حاضری پر عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ کے لیے سماعت میں وقفہ کیا تو بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا جیل سے جو رپورٹ آنی ہے وہ ہمیں بھی معلوم ہے اور آپ بھی جانتے ہیں۔ جج نے کہا مجھے نہیں معلوم، آپ بتا دیں کہ کیا رپورٹ آنی ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہیں ہوا۔جج نے کہا آپ خود کو اپنے کیس تک محدود رکھیں جس کے بعد عمران خان کی حاضری کے لیے جیل حکام کی جانب سے پروڈکشن رپورٹ آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا گیا
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی، جیل حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں، سیکیورٹی تھریٹس ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 22 دسمبرتک ملتوی کردی،ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس کے جیل ٹرائل کا حکم دے دیا
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،
جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،