لاہور ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے بشری بی بی کی درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے بشری ی بی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ فضول پٹیشن ہے ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ پولیس نے 18 مارچ کو بھی دھاوا بولا ، پولیس نے زمان پارک کے واقع گھر میں توڑ پھوڑ کی ، اب بھی خدشہ ہے کہ عید کی چھٹیوں میں دوبارہ ایسا ہو گا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف خدشات کی بنیاد پر کیسے درخواست داٸر کی ،یہ معاملہ پہلے ہی پانچ رکنی بنچ کے سامنے ہے ، اسی قسم کی درخواست پر پانچ رکنی بنچ نے حکم جاری کیا ہے ، آپ نے یہ درخواست لارجر بنچ کو دی اور آج یہاں لے آٸے ،

عدالت نے اظہر صدیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاپی پیسٹ کر کے لے آٸے یہ درخواست ، آپ کی اس قسم کی درخواستوں سے وقت ضاٸع ہو رہا ہے عدالتوں کا ،کیوں نہ آپ کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کی جاٸے ، لارجر بنچ نے جو مناسب سمجھا حکم جاری کیا ، روز کوئی نہ کوئی یہاں درخواستیں داٸر کرے گا ،کل کو زمان پارک کا چپڑاسی اور سویپربھی آجاٸے گا ۔عمران خان پہلے آٸے اب بشری بی بی ،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عید الفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے اقدام کو روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا کہ اطلاعات ہیں کہ عید الفطر کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہوگا،پہلے بھی میرے شوہر عمران خان کی غیر موجودگی میں پولیس نے گھر پر دھاوا بولا،پولیس نے گھر کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی،عدالت پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دے،

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کے دو ملازمین کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست پر تھانہ ڈیفنس پولیس کو مغویان کو بازیاب کرا کے 3 مئی کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،نیب اور ایف آئی اے نے مغویان کے بارے لا علمی کا اظہار کر دیا ، وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ مغویان نیب یا ایف آئی اے میں سے کسی کے پاس نہیں ہیں، جسٹس وحید خان نے فرخ خان کی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست میں نشاندہی کی گئی کہ فرح خان کے دو ملازمین عامر مجید اور احمد سعود انور لاپتہ ہیں ،درخواست میں کہا گیا کہ پولیس بھی فرح خان کی ملازمین کو بازیاب کرنے میں ناکام ہے پولیس کو بازیاب کیلئے درخواست دی لیکن سب بے سود ثابت ہوا ہے، درخواست گزار کو علم نہیں کہ دو ملازمین کہاں ہیں۔عدالت فرح خان کے دو ملازمین کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر پولیس کے سرچ آپریشن کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے، عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے پولیس کو تفتیش اورزمان پارک وزٹ کرنے کی اجازت دی تھی ،عمران خان کے گھر کی تلاشی کیلئے باقاعدہ سرچ وارنٹ لئے گئےپولیس اہلکار زمان پارک پہنچے،200 سے زائد مسلح کارکنوں نے حملہ کردیا،کارکنوں نے پٹرول بم اور پتھروں سے حملہ کیا، متعدد اہلکار زخمی ہوئے،صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے مزید نفری بلائی گئی سرچ آپریشن میں رائفلز اور متعدد پٹرول بم برآمد کئے گئے

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

Shares: