بزدار کے لاہور میں شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی درندگی

0
43

بزدار کے لاہور میں شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی درندگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تازہ ترین واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں 21 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے شوہر کو نشہ آور مشروب پلایا گیا اسکے بعد لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی، زیادتی کرنیوالے لڑکی کے رشتے دار ہیں، پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے ایک ہوٹل میں لڑکی کو 7 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد 1 ملزم گرفتارکر لیا جبکہ 2 ملزم گرفتار نہ ہو سکے ہیں پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے لڑکی کا کہنا تھا کہ ظفرنےشادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے بلایا جبکہ ملت پارک ہجویری ہوٹل میں ظفر اور حمزہ نے زیادتی کی ملزموں نے 6 لاکھ روپے بھی چھین لئے۔

قبل ازیں لیاقت آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کے دوران ماں سے زیادتی اور بیٹی سے زیادتی کی کوشش کے واقعے کے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا۔ درندہ صفت ملزم نے 35 سالہ خاتون کو 13 سالہ بیٹی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا

دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر آرگنائزڈ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ایک ہفتے کے دوران 35 جوئے خانوں پر چھاپے مار کر 135 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،51 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 273 ملزمان گرفتار کئے، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 222 منشیات فروشوں کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی، بھکاریوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے والے 2447 گداگروں کو حراست میں لیا گیا،اسلحہ کی نمائش پر 105 مقدمات درج، جبکہ ہوائی فائرنگ پر 22 مقدمات درج کئے گئے،تھانوں میں 65 بدمعاشوں کی حاضریاں لگوائیں گئیں،قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 مقدمات درج جبکہ 08 کروڑ سے زائد مالیت کی جگہ واگزار کرائی، 116 اشتہاری ملزمان، 497 عدالتی مفروروں اور 72 عادی ملزمان کو پکڑا گیا،سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 27 ملزمان کو بھی پکڑا گیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ آرگنائزڈ کرائم کےخلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گیں،

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

 

Leave a reply