کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا، کیا کبھی کسی ملک میں ایسا ہوا کہ چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ہو
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک چل پڑی ہے اور حکمران حواس باختہ ہو چکے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو گرفتاری سے بے خبر رکھا گیا،چیونٹی کے مرنے کا وقت ہو تو اس کے پر نکل آتے ہیں،رینجرز نے مریم نواز کے کمرے پہ دھاوا بولا ، کیا ہمارے معاشرے میں عورت کا یہ احترام ہے ؟ اس طرح تو کسی مفتوح قوم کے ساتھ کیا جاتا ہے
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا تو انہیں اغوا کیا گیا، چار گھنٹے مقتدر قوتوں نے انہیں یرغمال بنایا، زبردستی ایف آئی آر درج کروائی گئی،یہ جبر اور ظلم کی حکومت ہے،ملک میں ظلم کی حکومت ہے جو کوئی آئین نہی مانتی اور آج جو حرکت کی گی ہے وہ بدمعاشی ہے۔سندھ حکومت معاملے میں اپنا موقف دے چکی ہے،
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو ، مراد علی شاہ سے بات ہوئی انہوں نے اس واقعے پہ افسوس حتی کہ شرمندگی کا اظہار کیا ہے ،جان بوجھ کر یہ حرکت کراچی میں کی گئی کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں بد اعتمادی کی فضا پیدا ہو جائے گی ،چیونٹی کے جب مرنے اور ہلاک ہونے کا وقت آتا ہے تو اس کے پر نکل آتے ہیں ، اس سے اندازہ لگا لیں ان کے کتنے دن باقی رہ گئے ہیں
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں نعرے بازی کی تب تمہارے نزدیک کوئی حرمت نہ تھی ،ہم بتائیں گے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف ایف آئی آر کا مدعی کون ہے ؟ یہ ہماری حرمت پہ حملہ ہے اور ہم اپنی حرمت کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، کیپٹن صفدر کو فوری رہا کیا جائے اور معافی مانگی جائے ،اس مسئلے پر پوری پی ڈی ایم مدعی ہے۔ یہ صرف مریم نواز پہ حملہ نہیں ہے۔ مریم نواز ہماری بہن، بیٹی ہیں۔ ہم سب انکی حرمت کا دفاع کریں گے
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی
واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.
لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت پیش کردیا گیا،وفاقی وکلا نے عدالت میں بڑی استدعا کر دی