سی ڈی اے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں کامیاب

0
64

سی ڈی اے نے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا ہے۔ مذکورہ پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ پارکنگ اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال میں لا رہی تھی۔ قبضہ حاصل کرنے کے بعد سی ڈ ی اے نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے دوران چند عناصر نے مذکورہ پلاٹ کو دوبارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ مذکورہ پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے علاوہ ایم سی آئی کے متعلقہ شعبوں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ سے پلاٹ کو واگذار کروایا۔

رپورٹ کے مطابق مزید برآں سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے گرد باڑ نصب کر دی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ نصب کی گئی باڑ کو اکھاڑنے یا تجاوزات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی جائے۔ واضح رہے کہ بارہ کنال کے پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی تھی جس پر سی ڈی اے انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے یہ پلاٹ خالی کروا لیا ہے اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.
محمد اویس

Leave a reply