مزید دیکھیں

مقبول

چیف الیکشن کمشنر کی کمیٹی اراکین کو چاروں صوبوں کے دورے کرنے کی ہدایت

عام انتخابات 2024ء کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی کے کنوینر نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، میری ٹائم افیئرز اور ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران نگران وفاقی وزیر نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تیاریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

نگران وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کی قائم کردہ اس کمیٹی کا بنیادی مقصد عام انتخابات 2024ء کی سیکیورٹی کی نگرانی اور انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے جملہ انتظامات اور روابط میں حائل دشواریوں کو دور کرنے کے علاوہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی کی فوری ضرورت کے پیش نظر ضروری ہدایات دینا اور عام انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر عمل درآمد کرانا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سراہتے ہوئے نگران وفاقی وزیر کو ضروری ہدایات اور تجاویز دیں اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ذاتی طور پر ان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اسی ہفتے چاروں صوبائی دارلحکومتوں کا دورہ کریں اور نگران صوبائی حکومتوں، چیف سیکرٹری صاحبان اور آئی جی صاحبان سے ملاقات کر کے انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کا فوری طور پر ازالہ کریں اور بعد ازاں اپنے ان دوروں کی تکمیل پر تفصیلات سے کمیشن کو بھی آگاہ کریں۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

 نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan