چودھری برادران اہمیت اختیار کر گئے،اہم شخصیت ملنے پہنچ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے
لاہور میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں، کوئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد چاہتا ہے تو کوئی حکومت کے ساتھ رہنے کے لئے منت سماجت کرتا ہے، لاہور میں چودھری برادارن اہمیت اختیار کر چکے ہیں، حالیہ چند دنوں میں چوھدری برادران سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، ایم کیو ایم وفد سمیت دیگر ملاقاتیں کرچکے ہیں، آج چیئرمین سینیٹ بھی چودھری برادارن سے ملنے کے لئے پہنچے ہیں
چیئرمین سینیٹ صادق سجرانی کی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے ،صادق سنجرانی کی ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی پے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی چیئرمین سینیٹ نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی
ملاقات کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام نے حکومت کو5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے،مشاورت کا عمل اور ملاقاتیں جاری رہتی ہیں جو کہ سیاسی عمل کا حصہ ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر اپنی پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہو گا،ہر جمہوری حکومت کا حق ہے کہ اسے عوامی خدمت کیلئے دیا گیا عرصہ مکمل کرنے دیا جائے،الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں موجودہ سیاسی صورتحال میں ملکی مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے،ملک میں روز بروز بدلتی ہوئی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھاکہ چودھری شجاعت حسین منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،چودھری شجاعت کی حالات پر گہری نظر ہے،امید ہے موجودہ حالات میں کوئی راستہ نکال لیں گے،
دوسری جانب سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اخترمینگل کی شہبازشریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے اختر مینگل اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے قائدین میں تحریک عدم اعتماد ،مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو ابھی مسائل کا سامنا ہے، پی ڈی ایم والوں نے پہلے تو ہمارا مشورہ ہی نہیں مانا،پیپلز پارٹی نے مشورہ دیاکہ پہلے آپ پنجاب میں تبدیلی لیکر آئے،پی ڈی ایم والے کہتے تھے کہ ہم نے استعفے دینے ہیں،
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد شورسے زیادہ کچھ نہیں اپوزیشن کواحتساب ہوتا نظرآ رہا ہے،یہ خوفزدہ ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی جڑیں کاٹتے رہے ہیں ،یہ ایک دوسرے کوسڑکوں پرگھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے،اپوزیشن کے نمبرپورے ہیں نہ کبھی ہوں گے،چودھری برادران کی ملاقاتوں سےغلط مطلب نکالا جا رہا ہے ،گھرآئے مہمان کوگھرسے نکالانہیں جا سکتا،اپوزیشن کا یہ معاملہ شور سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے،اپوزیشن والےعمران خان کی دشمنی میں ایک ہوئے بیٹھے ہیں
ق لیگی رہنماؤں سے شہباز شریف نے 14 برس بعد ملاقات کی جس کے بعد ق لیگ کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں اراکین نے تمام تر فیصلوںکا اختیار چودھری پرویز الہیٰ کو دے دیا تھا،پرویز الہیٰ بھی کہہ چکے ہیں کہ ملکی سیاسی صورتحال پر پوری طرح نظر ہے، ابھی سیاسی منظر نامہ آبر آلود ہے، سیاسی منظر نامہ واضح ہوگا تو ہمارا لائحہ عمل بھی سامنے آجائے گا
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے
خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار
جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ
اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
مولانا شہباز شریف،آصف زرداری سے معاملات طے کر چودھری برادران کے پاس پہنچ گئے
معاشی حالات درست نہ کیے تو …چودھری شجاعت حسین نے بڑی بات کہہ دی