چیئرمین بلاول بھٹونے ہمشیرہ بختاوربھٹوزرداری کے نکاح کی تصاویرجاری کردیں‌

0
57

کراچی :چیئرمین بلاول بھٹونے ہمشیرہ بختاوربھٹوزرداری کے نکاح کی تصاویرجاری کردیں‌،اطلاعات کے مطابق دختربے نظیربھٹوشہید بختاوربھٹوکی شادی مبارک خوشی خوشی ہوگئی ہےاوراس اہم شادی کی نادرتصاویرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نےجاری کردیں۔

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ میری بہن بختاور کی شادی طویل عرصے بعد آنے والی خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ خوشیوں کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری جانب سےدونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی مبارک باد ہو

یاد رہے کہ اس شادی کے چرچے بڑے دنوں سے جاری تھے ، اس شادی میں کرونا ایس پی اوز کے تحت قریبی رشتہ داروں کے علاوہ افراد کو دعوت نہیں دی گئی

Leave a reply