چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

0
52
PCB

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پی سی بی چیئرمین کا الیکشن 28 جون کو ہو گا، پی سی بی الیکشن، 10 بورڈ آف گورنرز کا اعلان، 4 ڈیپارٹمنٹ اور 4 ریجنز شامل ہیں جبکہ پیٹرن ان چیف وزیر اعظم کے 2 نامزد ممبر ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں اور ڈیپارٹمنٹس میں نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے نمائندے ووٹ کاسٹ
کریں گے.

جبکہ ریجنز میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، بہاولپور اور حیدرآباد کے صدور حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی کے انتخابات کا شیڈول ڈیپارٹمنٹ اور ریجنز کے نمائندوں کے اعلان کے بعد جاری کیا جائے گا. واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان الرحمٰن مزاری نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو صرف ریجنز کے الیکشن کروانے کا مینڈیٹ دیا گیا تھا، وہ خود ہی چیئرمین پی سی بی کے امیدوار بن کر بیٹھ گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
حسان الرحمٰن مزاری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی سے اخراجات اور چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہم نے نجم سیٹھی سے کارکردگی رپورٹ مانگی ہے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، رپورٹ طلب کرنے کے لیے دوسرا خط بھی لکھا ہے، اس مرتبہ بھی جواب نہ آیا تو آڈیٹر جنرل فار پاکستان کو آڈٹ کا کہہ دیں گے۔

Leave a reply