چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

0
177
zaka ashraf

چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی

آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ کیلئے ذکا اشرف کی خدمات کو سراہا ،آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سمیت دیگر شعبوں میں بھی ہم آہنگی ہے، آسٹریلوی وزیراعظم نے کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کو ہدایت کی کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے،

سڈنی میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی،تقریب میں دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف نے بھی شرکت کی،آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہا ،آسٹریلوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں، انہوں نے اس دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں پاکستان ٹیم کو مدعو کیا، انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں، اس طرح کے دورے ہمیں نہ صرف کھیل بلکہ اپنے طرز عمل کے ذریعے ملک کے سفیر کا کردار ادا کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں

کرسی آنی جانی چیز ہے آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا ، ایسے کام کئے جانے چاہئیں کہ لوگ بعد میں یاد رکھیں ،رضوان کا ذکا اشرف سے مکالمہ
چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی میلبرن میں کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی ہے،چیئرمین ذکاء اشرف کی میلبرن میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی روداد سامنے آگئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سے ملاقات سے پہلے ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے ذکاء اشرف کو ٹف ٹائم دینے کا پلان بنایا،قومی کرکٹ ٹیم میں پلیئر پاور پھر سے سر اٹھانے لگی ،محمد رضوان نے ذکا اشرف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا ، ایسے کام کئے جانے چاہئیں کہ لوگ بعد میں یاد رکھیں ، معلوم ہونا چاہئے کہ ورلڈکپ کون کھیلے گا کون نہیں، ذکا اشرف نے سابق کپتان بابراعظم سے کہا کہ بابر اعظم آپ بھی کچھ بولیں ،جس پر بابر اعظم نے کہا کہ چیئرمین صاحب ، سب اچھا ہے سب ٹھیک چل رہا ہے ،

ذکاء اشرف کی آسٹریلین لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میگ گرا کو پاکستان کیلئے کام کرنے کی پیشکش
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے آسٹریلین لیجنڈری فاسٹ بولر گلین میگ گرا کو پاکستان کیلئے کام کرنے کی پیشکش کر دی ،کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ پاکستانی بولرز کو نکھارنے میں رول ادا کریں ، میگ گرا نے جواب میں کہا کہ اکستان کیلئے کام کرنا اعزاز ہوگا مجھے سوچنے کیلئے وقت دیں ، فی الحال آئی پی ایل میں مصروف ہوں لیکن آفر پر سوچنے کیلئے وقت درکار ہے ، میگ گرا کو آفر دینے کے موقع پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ بھی موجود تھے

پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

Leave a reply