سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

0
40

سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا-

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس میں ایک خاتون ڈرائیور نے ایک مرد ڈرائیور پر شاہراہ عام پر ہراساں کرنے اور اسے خوف زدہ کرنے کا الزام لگایا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
https://twitter.com/lraw01/status/1478376985860751362?s=20
خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شائع کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کو شکایت درج کرائی اور شکایت کو "سعودی ٹریفک” اکاؤنٹ پر بھیجتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے مجھے جدہ کی ایک شاہراہ پر ہراساں اور دہشت زدہ کیا ۔

گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

ویڈیو میں ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ کے قوانین کی خلاف ورزی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا اس پر ٹریفک حکام حرکت میں آئےاور اس خاتون سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ نجی طور پر بات کرے۔


چند گھنٹوں بعد "ٹریفک” پولیس نے اعلان کیا کہ گاڑی کو ضبط اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

دوسری جانب سعودی پولیس نے ایک اور واقعے میں خاتون کی کار کو ٹکر مار کر اسے حادثے سے دوچار کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے سوشل میڈیا پر ایک سعودی نوجوان کا ویڈیو کلپ گردش سامنے آیا جس میں اسے مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک اہم سڑک پر جان بوجھ کر ایک لڑکی کی گاڑی کو ٹکر مارتے دکھایا گیا حادثے میں لڑکی کی کار الٹ گئی اور اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

4 ماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدی کو اسرائیل رہا کرنے پر مجبور

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد مکۃ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے اعلان کیا کہ ویڈیو کے حوالے سے طائف گورنری کی پولیس نے مجرم کو گرفتار کیا ہے جو ایک مقامی شہری ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply