چیئرمین سینیٹ کی عبدالقادر بلوچ سے ملاقات

0
60
Chairman Senate

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سینیٹزز کے وفد کے ہمراہ سابق پارلیمنٹرین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند کرےاورلواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے اسلام آباد میں سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی خیریت بھی دریافت کی۔خیریت دریافت کرنے کے لئے چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ اسلام آباد کے مقامی ہسپتال گئے۔چیئرمین سینیٹ نے سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

علاوہ ازیں اس سے قبل دوسری جانب چیئرپرسن ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس نے بٹگرام سمیت مختلف مقامات پر اسکولوں کے قیام سے متعلق اہم تجویز دے دی جبکہ چیئرپرسن سینیٹر ثناء جمالی نے کہا بٹگرام واقعے میں پاک فوج کے جوان اپنی زندگیاں داو پر لگا کر ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مزید یہ بھی پڑھیں؛پرواز میں دوران سفر مسافرکو خون کی الٹیاں
بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

ایوان صدر میں بزرگ افراد کیلئے ظہرانے کا اہتمام
چیئرپرسن ثناء جمالی نے مزید کہا اس طرح کے واقعات ماضی قریب میں بھی پیش آتے رہے ہیں، اور ان واقعات سے یہ بات واضح ہوگئی کہ اساتذہ اور طلبہ کو مشکل اور خطرناک راستوں سے گذر کر اسکولوں تک پہنچنا پڑتا ہے، جبکہ جن علاقوں میں آمد و رفت کی سہولیات نہیں وہاں الگ سے اسکول تعمیر کئے جائیں، علاوہ ازیں ان علاقوں میں الگ سے اسکول تعمیر ہوں گے تو اساتذہ اور طلبہ کو ایسے کٹھن راستوں سے گذرنا نہیں پڑے گا.

Leave a reply