چکوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، لاہور بھی تباہی سے بچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مارٹر کا خول برآمد ہوا ہے
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اسکریپ گودام سے ناکارہ مارٹر کا خول برآمد ہوا ہے ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گودام کو خالی کروا دیا،جائے وقوعہ کے قریب سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور گودام کے مالک کو شامل تفتیش کر لیا، گودام کے مالک نے ابھی تک پولیس کو کسی قسم کا کوئی جواب نہیں دیا،پولیس کے مطابق ناکارہ مارٹر کا خول ہے لیکن یہ گودام تک کیسے اور کہاں سے پہنچا ،اس پر تحقیقات ہوں گی،
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے مبینہ گرفتار دہشت گرد کاتعلق القاعدہ برصغیر گروپ سے ہے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے 14 آر پی جی، 2بزوکا لانچر برآمد کئے گئے ہیں، سی ٹی ڈی نے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے گرفتار مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی پر بارودی مواد، مشین گن اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق برآمد اسلحہ پنجاب میں دہشت گردی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا،
قبل ازین سی ٹی ڈی نے صوبہ بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر خضدار کے سارونہ میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے،اس سے قبل لاہور میں سی ٹی ڈی نے موہلنوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، کالعدم تنظیم کے گرفتار چاروں دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے تھا۔گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے دیر بالا میں کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد ہلاک کیا تھا، ہلاک دہشت گرد پولیس اورفورسز پرحملوں میں ملوث تھا
قبل ازیں گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں ایک بڑی کاروائی کے دوران مبینہ خود کش بمبار سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان رواں ماہ گوادر خود کش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے جبکہ واقعے کا ماسٹرمائنڈ ہمسایہ ملک میں موجود ہے
پنجاب میں دہشت گرد عناصر ایک بار پھر متحرک،پانچ اضلاع سے دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی کاروائی، مردان خود کش حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
ایم کیو ایم کے کونسے رہنما لڑکوں کو ٹریننگ کیلئے بھارت بھیجتے تھے؟ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا انکشاف
پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا
ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ
بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے
کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے
کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ
ایم کیوایم عسکری ونگ کے کارندوں کے بھارتی ایجنسی سے روابط،اہم شخصیت کی طلبی ہو گئی