قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

0
47
lahore highcourt

قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف سے متعلق کیس کی سماعت. کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا

عدالت نے 6 صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی. عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور. ڈی جی ایف آئی اے. ہوم سیکرٹری پنجاب. صوبائی سیکرٹری اوقاف. چیرمین قرآن بورڈ اور آئی جی پنجاب عدالت حکم پر عمل درآمد کروا کر ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے کر رپورٹ دیں. چیئرمیں قرآن بورڈ کو اس معاملہ پر جامع ٹراسلیٹر رکھنے پر متعلقہ حکام سے بات چیت کریں تاکہ طباعت درست ہو.عدالت ایڈشنل آئی جی شہزاد سلطان کو اس معاملہ پر فوکل پرسن مقرر کرتی ہے.بادی النظر میں وفاقی اور صوبائی حکومت میں عدم تعاون کی بنا پر عدالت کے حکم پر عملدرآمد نہ ہوا. عدالت تمام متعلقہ حکومتی اداروں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. تمام زمہ دار حکام قرآن مجید کی طباعت میں غلطیوں پر ایکشن لے کر رپورٹ پیش کریں.عدالت نے اگلی سماعت پر قرآن پاک کی طباعت کو شفاف بنانے کے بارے تجاویز دیں.

گزشتہ روز عدالت کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تھے پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پیش ہو کر عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ وزیر اعلی کی طلبی کا حکم واپس لے. عدالت نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ،جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی درخواست پر سماعت کی تھی احکامات پرعمل درآمد نہ ہونے پرعدالت کا اظہار برہمی کیا تھا،جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کامعاملہ ہےسب کو پہرہ دینا ہے۔سرکاری افسران نے عدالت میں کہا کہ عدالت میں تفصیلی رپورٹ جمع کرا دیتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ کہ ڈی جی ایف آئی اے کو بلایا وہ نہیں آئے۔پولیس کاحال سب کےسامنے ہے۔

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

Leave a reply