چار سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا "ماموں” گرفتار

0
40
اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے

بچوں سے زیادتی کے واقعات میں خیبر پختونخواہ سب سے آگے بڑھتا جا رہا ہے، خیبر پختونخواہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، چار سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو انکشاف ہوا ہے کہ بچے کے ماموں نے ہی اپنے بھانجے کے ساتھ زیادتی کی اور قتل کر ڈالا، پولیس کے مطابق جب ہم نے اندراج مقدمہ کے بعد کیس کی تحقیقات شروع کیں تو بچے کے ماموں کو تحقیقات میں شامل تفتیش کیا، دوران تحقیقات ماموں نے اپنا جرم تسلیم کر لیا

پولیس حکام کے مطابق چار سالہ مبشر اپنی والدہ کے ہمراہ میرانشاہ آیا تھا، اس دوران ماموں نے کمسن بچے کےساتھ بدفعلی کی اور اسے گلہ دبا موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا تھا جس میں زیادتی ثابت ہو گئی تھی

 پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مذہبی رہنماوں کا ردعمل

طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

قبل ازیں پنجابکے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے 15کی کال پر کارروائی کی اور جنسی درندہ گرفتارکر لیا،فیکٹری ایریا معصوم بچی کو ورغلا کر جنسی زیادتی کی کوشش کرنیوالا درندہ گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر بند کمرے میں لے گیا۔ڈولفن نے ملزم کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم شکیل کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا۔ڈولفن نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لیکر والدین کے حوالے کر دیا۔

Leave a reply