مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ...

سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ...

کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

قصور ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا...

جوکر نے چارسدہ میں کنسرٹ کیا مگر سیلاب متاثرین تک نہیں گئے ،شازیہ مری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ میں بہت تباہ کاری ہوئی ہے،

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں سے کوئی ملک بچ نہیں سکتا،جن ممالک کا موسمیاتی تبدیلی میں حصہ نہیں ان کا نقصان ہوا،سیلاب سے تباہ کاریوں کا آنکھوں دیکھا حال بیان نہیں کرسکتی ،دنیا کی توجہ بلآخر پاکستان کی طرف آئی ہے،بین الاقوامی ادارے ہماری مدد کررہے ہیں تین کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں ،بلوچستان کی صورتحال تشویشناک ہے،حالات سنگین ہیں ،سیلاب متاثرین کی بحالی بڑامسئلہ ہے ،کوئی ترقی ملک بھی شاید اس طرح کی تباہی کو سنبھال سکے ،موسم تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیاری کرنا ہوگی ،

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان پر تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بروقت دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کروائی،انسانی صحت بچانے کیلئے سندھ حکومت خدمت میں سب سے آگے ہےوزیر اعلی سندھ متاثرین کے درمیان نظر آتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے آعلی کنسرٹ میں مصروف ہیں، متاثرین کی اپنے گھروں میں بحالی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے عمران خان نے جن کیلئے ٹیلی تھون کیے ان کے پاس ابھی تک نہیں گئے ،جوکر نے چارسدہ میں کنسرٹ کیا مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین تک نہیں گئے ،

قبل ازیں وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بارش اور سیلاب متاثرین کی بحالی اہم ہے انشاءاللہ متاثرین دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے، عمران خان سدا کے بے گھر ہیں اور سڑک پر در بدر ہی رہیں گے، شیخ رشید کو چیخنے چلانے کا دائمی مرض ہے ،عمران خان کے ٹیلی تھون متاثرین کے لئے نہیں انتشار پھیلانے کیلئے ہیں،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

علاوہ ازیں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی زیرِصدارت پی پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا زرداری ہاوَس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق صدر سردار محمد یعقوب، سیکرٹری جنرل پی پی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق مشیر چودہری محمد ریاض اور چوہدری پرویز اشرف نے شرکت کی ،اجلاس میں ارکانِ قانون ساز اسمبلی، میاں عبدالوحید، جاوید ایوب، قاسم مجید، جاوید اقبال بھڈانوی، عامر یاسین، عامر غفار لون نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کی انتقامی کاروائیوں، کرپشن اور تحریک آزادی کشمیر سے دانستہ غفلت و لا تعلقی پر تشویش کا اظہار کیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالاں حکومتی ممبران اسمبلی سے رابطے جاری رکھے جائیں گے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت اور عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ،پارلیمانی پارٹی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہا پارلیمانی پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی واحد نمائندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی تھی پی پی پی قیادت کے لیے یہ ناقابلِ برداشت ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی عوام کو بے یارو مددگار دیکھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan