چین میں پاکستانی طلبا میں کرونا وائرس کی ہوئی تصدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں 4پاکستانی طلبا کرونا وائرس کا شکارہو گئے،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چاروں پاکستانی طلبا کی صحت میں بہتری آئی ہے،وائرس سے متاثرہ شہرووہان میں 500پاکستانی طلبا ہیں،چین میں پاکستانی سفارتخانہ طلبا سے رابطے میں ہے
ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا چینی یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں،طلباکےخاندانوں کویقین دلاتےہیں کہ ہم ان کے ذمہ دار ہیں، طلبا کی دیکھ بھال اورعلاج معالجےکی ذمہ داری حکومت پرہے ،پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کا ایک بھی تصدیق شدہ مریض نہیں، 4 مریضوں کوکرونا وائرس کےشبہ میں انتہائی نگہداشت میں رکھاگیا،ان مریضوں کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے،یقین سےکہہ سکتےہیں کہ ان میں کرونا وائرس نہیں ہے،
کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز
کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
دوسری جانب وزارت قومی صحت نے پاکستان میں جاپانی سفیر سے رابطہ کیا ہے،حکومت کی جاپان سے کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی درخواست پر جاپان نے پاکستان کو چار ٹیسٹنگ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ایک کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالرہے، کٹس دو فروی کو پاکستان پہنچیں گی.
چین میں خطرناک کرونا وائرس نے مزید 26 افراد کی جان لے لی،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔
کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.