چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چینی بحران کے ذمہ داروںکے خلاف کارروائی ہوگی ،عیدکے بعد کیا ایکشن ہوگا شہزاد اکبر کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اس وقت چینی کی قلت نہ تھی ،مارکیٹ میں چینی موجود تھی پھر چینی کی قیمت کیوں بڑھنا شروع ہوئی۔ چینی معاملہ پر مجھ پر کسی طرح کا کوئی دبائو نہ تھا ،وزیراعظم نے مجھے کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور نہیں کیا، چینی برآمد کرنے کا فیصلہ ای سی سی میں ہوا تھا ۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں چینی برآمد ہونی چاہیے تھی، جب 2018 میں چینی برآمد کرنے کا فیصلہ ہوا اس وقت 20 لاکھ ٹن سرپلس چینی تھی اس لیے ملک میں چینی کا کوئی مسئلہ نہ تھا۔ا ملز والے کہہ رہے تھے کہ ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو کرشنگ نہیں کریں گے حالانکہ قانون میں لکھا ہے کہ 30 نومبر تک کرشنگ شروع کی جائے۔
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار








