چینی کی قیمت کم ہونے پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو مبارکباد

0
51

چینی کی قیمت کم ہونے پر وزیراعظم کی معاشی ٹیم کو مبارکباد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماشااللہ قومی سطح پر چینی 81 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی،چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں،ملک بھرمیں چینی اوسطاً81 روپےفی کلو میں فروخت ہورہی ہے،

قبل ازیں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بگڑا نظام بدلنے کی کوشش پر مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخرکار کامیاب ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں شوگر بحران کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا جس پر وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی کی درآمد سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اور پنجاب بھر میں چینی وافر مقدار میں موجود ہے،کہیں کوئی قلت نہیں۔ اسی طرح چینی کی قیمت میں بھی استحکام پیدا ہوا ہے اور مارکیٹ میں چینی پہلے کی نسبت کم قیمت میں فروخت ہو رہی ہے

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرشنگ کا آغا زہو چکا ہے اور پنجاب میں چینی کی مقامی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے جس سے آنے والے دنوں میں اس حوالے سے مزید بہتری آئے گی اور صورتحال معمول کے مطابق ہو جائے گی۔

Leave a reply