بیجنگ :حالات بدل گئے ، امریکہ پرکرونا وائرس کا الزام لگانے والا چین دفاعی پوزیشن میں آگیا،بہت اہم بیان دے دیا،اطلاعات کےمطابق چینی حکومت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی متعدد بار کہہ چکا ہے کہ دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔

چینی حکومت کی جانب سے یہ وضاحتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ کیا واقعی کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز اور سی سی این کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی مدد سے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا واقعی مہلک وبا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟

 

رپورٹس میں امریکی خفیہ ذرائع و حکومتی ذرائع سے بتایا گیا تھا کہ اگرچہ بیشتر حکومتی و خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں کو یقین ہے کہ کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا، تاہم اس باوجود امریکی حکومت نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ کہیں کورونا کے چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری میں تو تیار نہیں کیا گیا۔

امریکی حکومت کی جانب سے کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے حوالے سے تفتیش شروع کرنے کی خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آئیں جب کہ چند دن قبل ہی امریکی صدر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ امریکی حکومت اس بات کو دیکھ رہی ہے کہ کورونا لیبارٹری کی پیداوار تو نہیں۔

یاد رہےکہ امریکی ٹی وی  سی این این نے 16 اپریل کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے عہدیداروں کی مدد سے کورونا کے لیبارٹری میں تیار ہونے کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔

Shares: