چین اپنی سرزمین اورخود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، چین کی 3 دنوں میں پانچویں بار بھارت کو وارننگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں غلطی نہ کرے،
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنی سرزمین اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے بھارتی سرحدی دستوں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ،بھارت کی طرف سے چینی افسروں اورجوانوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنایا جا رہاہے،
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی انسانی جانوں کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے
چین نے گزشتہ 3 دنوں میں یہ پانچویں بار بھارت کو وارننگ دی ہے، گزشتہ روز چینی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کر کر کے پیغام دیا تھا، گزشتہ روز بھی چینی وزارت خارجہ نے بھارت کو وارننگ دی تھی کہ فوج کو قابو میں رکھے، دو روز قبل بھی چین نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ بھارتی فوج سرحدی پروٹوکول کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بھارت فوج کو سمجھائے
چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ بھارت نے سنگین سرحدی خلاف ورزیاں کیں، وادی گلوان میں ہمیشہ سے ہمارا کنٹرول رہا ہے، بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے۔ چین وادی گلوان میں ہونے والی سرحدی جھڑپ کا ذمہ دار نہیں، بھارتی فوجیوں نے سرحدی معاملات پر ان کے پروٹوکول اور کمانڈرز کی سطح کے مذاکرات پر طے شدہ اتفاقِ رائے کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین مزید تنازعات نہیں چاہتا، لیکن بھارت اپنے فوجیوں کو قابو میں رکھے اور سرحدی خلاف ورزیوں سے روکے،اور بھارت اگر تنازع کا حل چاہتا ہے تو بات چیت کے درست راستے پر آگے بڑھے۔ امن و امان کے قیام کے لئے بھارت اپنی فوج کو سمجھائے کہ وہ سرحدی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں
چین اور بھارت کے مابین لداخ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بھارت نے اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے 20 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تا ہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے 40 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو درجن سے زائد لاپتہ ہیں ،کچھ کو چینی فوج نے گرفتار کر رکھا ہے جن میں ایک میجر بھی شامل ہے
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا
سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے
لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز
یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی
لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں
"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے
جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم
چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے
مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان
لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست
بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ
بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟
لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے
لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے
بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کیا ، اس لیے مارے گئے، چین کا بیان
1975 کے بعد آج چین کے ہاتھوں بھارتی فوجی کی ہلاکت ہوئی ، انڈین آرمی دو بجے پریس کانفرنس کرے گی
لداخ میں تین فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی وزیر دفاع کے فوج کے سربراہان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ
لگتا ہے چین نے "گھر میں گھس کر ماریں گے” کی جارحانہ عسکری اپروچ کو ہائی جیک کرلیا ،محبوبہ مفتی
چینی فوج کے ہاتھوں کرنل سنتوش کی ہلاکت کی خبر سن کر ماں اورچچی بیہوش،ہسپتال منتقل
بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد مودی کے احمد آباد میں چین کیخلاف مظاہرے، چینی مصنوعات نذرآتش
چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے بعد مودی نے بڑا فیصلہ کر لیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے