چینی صدرتین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

0
36

چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے میں پرتباک استقبال کیا۔

چین نے اسلحے میں اضافے سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کر دی

اس دوران مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی، دار الحکومت ریاض کی شاہراہیں سعودی عرب اور چین کے پرچموں سے سجادی گئی ہیں۔

کروناوائرس کی وبا کےآغاز کے بعد سے شی جن پنگ کا یہ تیسراغیر ملکی دورہ ہے جبکہ 2016 کے بعد سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہےاوریہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وہ اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی،چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج،چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اورالریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔

چینی صدر شاہ سلمان کی دعوت پر کل تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچیں گے

ان اجلاسوں میں ’’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اورعرب ممالک کو چین کے ساتھ جوڑنے والے خصوصی تعلقات‘‘پرغورکیا جائے گا۔سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلیٰ سطحی وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

Leave a reply