تونسہ شریف :تحصیل ہسپتال میں سٹی سکین مشین ایک ماہ سے خراب،مریض پریشان

تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران لنڈ)تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میں نصب Eastern Medical Technology Services کی سٹی سکین مشین ایک ماہ سے خراب ہے ،عملہ سٹی سکین مشین کے مخصوص پرزے اورپارٹ کی مرمتی کا مریضوں کو ایک ماہ سے جھوٹ بول رہا ہے، سٹی سکین مشین خراب ہو نے سے حادثات کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سٹی سکین مشین کو معمولی خرابی ہے ، ٹی ایچ کیو میں سٹی سکین شین کو چلانے والا عملہ آیک ماہ سے مفت کی تنخواہیں اڑا رہا ہے ،سٹی سکین مشین ٹراما سینٹر میں لگائی گئی تھی تاکہ حادثات کے مریضوں کو سکین کرکے فوری طور پر زندگی بچائی جاسکے، سٹی سکین مشین خراب ہو نے کے باعث مریض نشتر ریفر ہونے لگے ہیں جو راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیںتونسہ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply