مالک نے اپنا چوری شدہ قربانی کا جانور ملزم سمیت تلاش کرلیا

0
71

مالک نے اپنا چوری شدہ قربانی کا جانور ملزم سمیت تلاش کرلیا

کراچی کے ایک شہری نے اپنا چوری ہونے والا قربانی کا جانور ڈھونڈ نکالا ہے ڈیفنس بخاری کمرشل ایریا میں شہری نے گائے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ جبکہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اس سے قبل تھانہ فرئیر کے علاقے سے بھی گائے چوری کی تھی جسے مواچھ گوٹھ میں جاکر ساڑھے 3 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر پہلے مواچھ گوٹھ اور لیاقت آباد میں کارروائی کے بعد چوری شدہ گائے برآمد کرلی۔ جبکہ دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق ایک طرف جہاں ملک کے مختلف شہروں میں قربانی کے جانوروں کی چوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے تو اسی دوران دو نوجوان سافٹ ویئر انجینئرز نے انوکھی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو پالتو جانوروں اور قربانی کے جانوروں کی رجسٹریشن اور شناخت کو ممکن بنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ) کے دو انجینئر سید عمید احمد اور محمد حسن خان نے یہ ایپلی کیشن تیار کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کا نام ’اینیمل پاسپورٹ‘ ہے جو بالخصوص عید الاضحٰی کے دوران قربانی کے جانوروں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
عمید اور حسن کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن کے ذریعے کسی جانور کی جسمانی خصوصیات کی بنیاد پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے لاپتا یا چوری شدہ جانوروں کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔ جبکہ حسن نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنا نہایت آسان ہے، پہلے مرحلے میں اس کی رجسٹریشن کرنا ہوگی اور دوسرے مرحلے میں تصدیق کرنا ہوگی، رجسٹریشن کے لیے جانور کی تصویر ایپلی کیشن میں اپلوڈ کرنا ہوگی.

Leave a reply