پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی بحران میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی جبکہ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے دے دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے سے موصول رقم پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے نے تمام ملازمین کو اگست کی تنخواہ جاری کردی ہیں۔
دوسری جانب نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرضہ منظور کر لیا، ایک نجی بینک پی آئی اے کو آج 5 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دے گا اور 7 سے 10 دن کے لیے دیے گئے اس قرض سے انتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ جاری
جمہوریت کا مطلب صرف انتخابات نہیں بلکہ شمولیت ہے. چیئرمین سینیٹ
انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے،نگران وزیر داخلہ
ڈیفالٹرز سے ریکوری مہم ،لیسکو نے دوسرے روز21.26ملین کی وصولی کرلی
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی، طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ائیر بس نے طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کا پروگرام بند کردیا جبکہ پی آئی اے کے اعلیٰ انتظامی افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ آئندہ دو دن میں پی آئی اے کو فنڈز نہ ملے تو 15 ستمبر سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری نہیں رہ سکے گا جبکہ انٹرسٹ سپورٹ پروگرام کے تحت حکومت پی آئی اے پر عائد قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے ہر سال 23 ارب روپے دیتی ہے اور قرض کی ادائیگی پی آئی اے خود کرتی ہے، گزشتہ سال پی ڈی ایم حکومت نے یہ رقم پی آئی اے کو نہیں دی اور اب نگران حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کررکھے ہیں۔