وزیراعلیٰ حاضر ہو، طلبی ہو گئی

0
40

وزیراعلیٰ حاضر ہو، طلبی ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی طلبی ہو گئی،عدالت نے وزیراعلیٰ کو طلب کر لیا،جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ کو 31 مارچ کوطلب کرلیا

مراد علی شاہ کو غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ الزامات پر دائر ریفرنس میں طلب کیا گیا احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس میں نامزد تمام شریک ملزمان کو بھی طلب کیا مراد علی شاہ اور خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں ،عدالت نے طلبی کے نوٹسزجاری کر دیئے ہیں،مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پر نیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کر دیئے

مراد علی شاہ کیخلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ریکارڈ میں مراد علی شاہ کے خلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں،

اداروں کے قانونی معاملات افسران کے ذمہ ہونا چاہیے کلرکوں کے نہیں،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ جج کو گھر پر اپروچ پر کرنے پرعدالت برہم، بڑا حکم دے دیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا بل 2020 قائمہ کمیٹی نے کیا مسترد

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس کی سماعت،عدالت کا بڑا حکم

سپریم کورٹ میں فراڈ کرنیوالے نے چیف جسٹس کے آگے ہاتھ جوڑ دیئے، کیا کہا؟

سپریم کورٹ نے قتل کے 80 سال کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ سندھ کو نیب کے دیگر کیسز کا بھی سامنا ہے جن میں شوگر ملز سبسڈی کیس اور نوری آباد پاور پروجیکٹ کیس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہو چکے ہیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں ،گزشتہ برس وزیراعلیٰ سندھ 4 جون کو بھی سندھ روشن کیس میں نیب میں پیش ہوئے تھے اور نیب کے سوالات کا جواب دیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ سے نیب نے 2 گھنٹے تک تحقیقات کی تھیں

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے آج انہیں انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا تھا جس میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا لیکن یہ انکوائری پہلے کی ہے۔ 14-2015 میں ایک سولر لائٹس چلانے کی ایک اسکیم منظور کی تھی اس کی انکوائری تھی، اس وقت میں صوبہ کا وزیر خزانہ تھا۔

Leave a reply