وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی ڈیرہ نمبردار ڈھوک پٹھان پر آمد

تلہ گنگ (ارشد کوٹگلہ سے) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود علی خان کی ڈیرہ نمبردار ڈھوک پٹھان پر آمد ،خان بہادر خان ڈھوک پٹھان اور خان سعادت خان رئیس آف ڈھوک پٹھان کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا ،مہمانوں کا استقبال نمبردار نثار علی خان نے کیا ،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود علی خان کے ہمراہ ایم پی اے مصور خان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ناصر خان بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود علی خان نے نمائندہ شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عوام کا درد رکھتے ہیں اور حقیقی معنوں میں عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ،عمران خان نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کو مسترد کیا اور عوام کے حقوق کی بات کی ہے ۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل عمران خان صاحب دو سال پہلے بھی کہتے اس وقت ہی تحلیل کر دیتا ،پارٹی چئیر مین کا حکم سر آنکھوں پر ہے۔چیف منسٹر خیبرپختونخوا محمود علی خان نے عشائیہ کے منتظمین نمبردار نثار علی خان ،خان بہادر خان اور خان سعادت خان رئیس آف ڈھوک پٹھان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کی محبتوں کا مشکور ہوں اب یہ دوستی دن بدن مزید مضبوط ہو گی ۔

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

Comments are closed.