وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا آج دورہ راولپنڈی کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : حمزہ شہباز کے دورے کا ممکنہ شیڈول جاری کر دیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی آر آئی سی، آر آئی یو اور بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ میٹرو بس ایلیویٹیڈ ٹریک کے معائنہ کے لیے چاندنی چوک سے صدر تک میٹرو بس میں سفر کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک…

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران پولیس کو سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز دورے کے بعد کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ، آئیسکو، پولیس، صحت، سوئی گیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو آج دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا تھا حمزہ شہباز شریف کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ شیڈول تھا ،مگر انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کو سرپرائز وزٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلنے کی ہدایت کی تھی-

وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک،کڈنی بلاک اور انتطار گاہ کا وزٹ کیا حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک کے باہر بزرگ مریضہ کے بیٹے کو پاس بلا کر اس کا مسئلہ پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایمبولینس کے ذریعے مریضہ کو شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظار گاہ میں بیٹھی بزرگ خاتون کو پاس جا کر اس کا بھی مسئلہ پوچھا جن کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ آئی سی یو میں تھی، حمزہ شہباز نے ہسپتال انتظامیہ سے بچی فاطمہ کے علاج معالجے، دستیاب اور مطلوبہ سہولیات کا پوچھا اور بچی کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاکید ہوئے مکمل علاج کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتو ں کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو میں ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال بہاولپور کے دورے کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد آیا ہوں عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور تمام مہیا سہولیات فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Leave a reply