عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایبٹ آباد میں آج آ رہا ہوں اور آپ نے بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کرنی ہے۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں کیوں آ رہا ہوں ؟ ہم امپورٹڈ حکومت کے خلاف جلسہ کر رہے ہیں اور عوام کو آگاہ کرنا ہے، ساری قوم کو تیار کر رہے ہیں اسلام آباد میں جب میں کال دوں گا تو سب نے اس میں شرکت کرنی ہے۔

ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکےحکومت بنائی گئی قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں‌ گے ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔

حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔

اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

Leave a reply