باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صورتحال پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بیان سامنے آیا ہے
عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، تمام جمہوری اصولوں اور آئینی دفعات کی خلاف ورزی کی گئی،وزیراعلیٰ کا الیکشن کرانے کیلئے کوئی بھی چیئر پر موجود نہیں تھا،ہم مافیا کے زیرقبضہ ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں،
What happened in Punjab Assembly was condemnable & against all democratic norms & constitutional provisions. No one was in the Chair conducting the supposed elections – a total violation of all norms. We reject this sham mafia-captured "elections". #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2022
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد حمزہ شہباز کو قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں
قبل ازیں گزشتہ شب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ کا متفقہ امیدوار ہوں وزیراعلی کے الیکشن کے دوران سول کپڑوں میں پولیس ملازمین ایوان میں داخل ہوئے، پولیس ملازمین نے ایوان کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اراکین کو دھکے مارے، حمزہ شہباز نے اپنے ایم پی ایز کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو جان سے مار دو،آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس پی عمران اور ایس پی مستنصر، ایس ایچ او فاروق سمیت 2 سے تین سو مسلح ڈنڈا بردار پولیس اہلکار ایوان میں داخل ہو گئے پولیس ملازمین نے داخل ہوتے ہی ہمارے ایم پی ایز کو جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کر دیا حمزہ شہباز کے حکم پر پولیس سے ڈنڈے کے کر رانا مشہود نے مجھ پر وار کیا رانا مشہود کے وار سے میرا دائیاں بازو ٹوٹ گیا جہانگیر خانزادہ نے وار کیا جو ایم پی اے عامر کو ہاتھ پر لگا
پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے
حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟
عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے