وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان

0
174
cm maryam

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چلڈرن ہسپتال لاہور آمد ہوئی ہے

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان کیا،چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت کی،ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی،

اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، وی سی ڈاکٹر مسعود صادق اور چیرمین اسلامک ایڈ محمودالحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامک ایڈ یو کے اشتراک پر شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو پیار کیا اور پھول پیش کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سٹاف کے ساتھ تصویر بھی بنوائی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چلڈرن اینڈوکرنالوجی وارڈ کا بھی دورہ کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نومولود بچوں کے وارڈ کا دورہ کیا والدین سے بات چیت کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ننھے بچوں کو پیار کیا ، جلد صحت یابی کی دعائیں کیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مریض بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا،مریض بچے کی والدہ نے وزیراعلیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملنے کا بہت شوق تھا، آج بہت خوش ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈاکٹر اور نرسوں سے بات چیت کی انکی تجاویز سنیں ، اس دوران وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئےکالج بلاک میں میڈیکل سٹوڈنٹس کو چلڈرن ہیلتھ سے متعلق تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت پرعزم ہے۔ دور دراز علاقے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی کمی پوری کی جائے۔ ایک ایک پیسہ قوم کی امانت ہے، صحت کی سہولتوں پر خرچ کریں گے ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کیلئے بہترین ہسپتال بناناچاہتے ہیں۔

چلڈرن ہسپتال لاہور کی ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میڈم آپ کے لیے بہت سی دعائیں کیونکہ آپکا کامیاب ہونا ہم سب خواتین کی کامیابی ہے اور جس طرح آپ نمائندگی کررہی ہیں اس پہ ہم سب کو فخر ہے”

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو پیارکیا اور ڈے کیئر سینٹر کے سٹاف کو بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ہدایت کی،

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

Leave a reply