وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

0
97
دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا مکمل خیال رکھا جائے انتظامیہ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ہرممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ ادارے کمربستہ ہو جائیں متاثرہ دیہات میں امدادی کیمپوں میں تمام ضروری اشیاء وافر تعداد میں موجود ہونی چاہئیں

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہونے والے دیہات کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے  متاثرہ افراد کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے

واضح رہے کہ ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ بستی عطا محمدتالپورمیں تین دن سے ہونیوالی باران رحمت لوگوں کیلئے زحمت بن گئی ہے،بارش کے پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیارکرلی اورپانی کی سطح اس وقت چھ سے سات فٹ ریکارڈ کی جارہی ہے جوانتہائی خطرناک ہے بستی عطا محمدخان تالپور شدید متاثرہوچکی ہے اور پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مکمل چشم پوشی سے غریب عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جن کے گھر فصلات سب کچھ ڈوب گیا ہے مال مویشی اب روڈ پر نکالنا شروع کردیا گیا ہے مگر سرکاری مشینری صرف دفتروں تک محدود ہے

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

Leave a reply