باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کے چیف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ نے نئے نیول چیف کو ملک کا اہم عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ آپ کا تعلق سانگھڑ، سندھ سے ہے ،آپ کا نیوی کے اعلیٰ مقام پر پہنچنا ہمارے نوجوانوں کیلئے انسپائیریشن کی بات ہے،

نیول چیف نے وزیراعلیٰ سندھ کے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے نیول چیف کو شیلڈ اور روایتی تحائف دیئے،

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

پاک بحریہ کے آفیسرز اور سی پی اوز،سیلرز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب

وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی تعلیم کے نظام کو مزید بہتر کرنا ہوگا،ہمارے ماہیگیروں کے بچوں کو نیوی میں مواقع ملنے چاہئے، ماہیگریوں کے نیول جوائن کرنے کیلئے کوئی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، ماہیگیروں کا سمندر سے گہرا تعلق ہے، ان کو نیوی میں لاکر اس تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے،

ایڈمرل امجد خان نیازی نے سات اکتوبر پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں غیر ملکی سفیروں سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔پاک بحریہ کے دستے نے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمان سونپی۔

ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔کمان کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے نئے سربراہ امجد نیازی کو مبارکباد پیش کی۔

ایڈمرل ظفر عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر خصوصی توجہ دی، 4چینی فریگیٹ آئندہ 2 برس میں پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، پی این ایس یرموک پاکستان نیوی کا حصہ بن گیا ہے اور پی این ایس ہیبت کی کیمیشننگ رواں سال کے آخر میں ہوگی۔ایڈمرل ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ گوادرمیں بحری اڈہ قائم کیا جا رہاہے، میرین ٹریننگ سینٹر کراچی سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔ہم ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں چین کے تعاون سے اکنامک زون سے متعلق اقدامات کیے جارہے ہیں،اللہ پر یقین رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان نیوی میں اسلامی تعلیمات کو لازمی قرار دیا گیا ہے

صدر پاکستان نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی پاک بحریہ کے نئے سربراہ کےطور پر تعیناتی اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی تھی۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالی۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے1985میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میںکمیشن حاصل کیا اور ابتدائی تربیت کے اختتام پر پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی متعدد کمانڈ اوراسٹاف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں دو Type-21 جہاز پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کی کمانڈ، اٹھارہویں ڈسٹرائر اسکواڈرن (Destroyer Squadron) کے کمانڈر، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج / کمانڈر سینٹرل پنجاب، کمانڈر پاکستان فلیٹ اورکمانڈر کراچی شامل ہیں۔انکی اہم اسٹاف تقرریوں میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ہیڈ آف F-22P مشن چائینہ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ اینڈ ایوالیوایشن) اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس شامل ہیں۔ آپ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں چیف آف اسٹاف(آپریشنز)کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی آرمی کمانڈاینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ نے چین میں Beijing University of Aeronautics and Astronautics سےUnderwater Acoustics میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انکی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز(ملٹری) اور ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا گیاہے۔ وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو حکومتِ فرانس کی جانب سے فرانسیسی میڈل Chevalier (Knight) سےبھی نوازا گیاہے۔

Shares: