پاک فوج کیخلاف دشمنوں کی سازش، ہم سے منسوب آڈیوجعلی ہے:پاک فوج کےجرنیلوں کاسخت ردعمل آگیا

0
30

راولپنڈی:پاک فوج کے خلاف دشمنوں کی سازش، سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، یہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی غلط معلومات اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔

مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے:جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

جنرل ( ر ) اسلم بیگ کی مبینہ جعلی آڈیو کے حقائق سامنے آ گئے، ایک آڈیو بیان میں جنرل (ر) اسلم بیگ نے آڈیو کو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش قرار دے دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے فوج کے خلاف اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف جو مذموم اور بیہودہ بیانات فری میڈیا پہ آ رہے ہیں، میں اسکی مذمت اور تردید کرتا ہوں، فوج میری پہچان ہے، میری شان ہے، اس کا ایک ایک سپاہی ، ایک ایک افسر میرے لیے قابلِ احترام ہے۔

جنرل(ر) مرزا اسلم بیگ نے مزید کہا کہ اس کے خلاف بات کرنا، اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لیے بداخلاقی تصور ہوتی ہے، اس فوج نے مجھے یہ پہچان دی ہے، جب تک اللہ نے زندگی دی ہے اس کی شان میں میرا دماغ ، میرا دل اور زبان حق بات کہتے رہیں گے، ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو، اپنے پاک و صاف کردار اور عمل کو داغدار نہ بناؤ، ایسی باتوں کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہارون اسلم

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہارون اسلم نے بھی اپنے نام سے منسوب جعلی آڈیو کی تردید کر دی اور کہا کہ یہ دشمن کی مذموم حرکت اور قابل شرم بات ہے۔

 

میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان

میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے بھی خود سے منسوب جعلی آڈیو کو دشمن کا پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جعلی آڈیو بھارتی چینلز نے بنائی، انہوں نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ پاک فوج میری کی پہچان ہے۔

 

سابق فوجی افسروں نے سوشل میڈیا پروپیگنڈا مہم چلانے والوں کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی اور کہاکہ دشمن کے مذموم مقاصد کو اتحاد کی قوت سے خاک میں ملانا ہو گا۔

Leave a reply