کرونا لاک ڈاؤن، دبئی میں سینکڑوں بے روزگار پاکستانی سڑکوں پر سونے پر مجبور

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں سیکڑوں پاکستانی سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں، جن کی وطن واپسی کا انتظام نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کے پاس رہائش اور کھانے پینے کے لیے پیسے ختم ہو گئے ہیں۔ دبئی کی سڑکوں پر سونے والے 200 سے زائد پاکستانیوں کو حکام نے پاکستان قونصل خانے کے حوالے کر دیا ہے

دبئی میں موجود پاکستان قونصل خانے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ 200 بے گھر پاکستانیوں کو رہائش اور خوارک دی جائے گی اور انہیں واپس بھجوایا جایا جائے گا

دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ 100 بے گھر پاکستانیوں کو اب تک پاکستان روانہ کر چکے ہیں۔ دبئی کے لئے خصوصی فلائٹس کی تعداد انتہائی کم ہے، تاہم پاکستانیوں کو بتدریج بھجوایا جا رہا ہے۔

قونصل خانے کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہت سے مزدوروں کو متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر سونے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکا روزگار چھن چکا ہے اور جو پیسے انکے پاس تھے وہ ختم ہو چکے ہیں،جو پاکستانی سڑک پرسوتا ہے، حکام اسے سفارتخانے کے حوالے کر دیتے ہیں

حکام کا کہنا تھا کہ ان بے گھر پاکستانیوں میں سے کچھ کے خلاف مالی معاملات پر مبنی کیسز بھی ہیں جو ہماری کوشش کے باوجود واپس نہیں جا سکیں گے، جب تک انکے معاملات حل نہیں ہوتے

واضح رہے کہ یہ بے گھر پاکستانی شہری جمیرا، الوصل اسٹریٹ، پاکستان قونصل خانہ دبئی کی عمارت کے قریب سڑکوں پر رہ رہے تھے۔دبئی میں 60 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، ہزاروں پاکستانی واپسی کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں، مگر 2 ماہ بعد بھی ٹکٹس نہ مل سکے۔

کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیا گیا۔ پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کے مطابق 35 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے واپسی کے خواہش مند ہیں اور ان کی پاکستان قونصل خانے میں رجسٹریشن کردی گئی ہے۔

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

ادھر اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی اورگردونواح کی ریاستوں سے بے روزگارہونے والے پاکستانیوں کے اس مسئلہ پرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا ہےکہ وہ پاکستانیوں کو مشکل وقت میں تمام ترسہولیات فراہم کرے ، ادھردبئی حکام سے بھی کہا گیا ہےکہ وہ پاکستانیوں کوبے روزگارنہ کرے اور ان کو متبادل روزگار فراہم کرے

راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

Leave a reply