کرونا کی نئی قسم، دنیا ایک بار پھر خوف میں مبتلا

0
39

کرونا کی نئی قسم، دنیا ایک بار پھر خوف میں مبتلا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا بھر کو ایک بار پھر خوف میں مبتلا کر دیا ہے

اومی کرون امریکا بھی جا پہنچا ،نیویارک میں اومی کرون کے پانچ نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد اومی کرون کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہو گئی، امریکا میں‌ کیلفورنیا میں اومی کرونا کا پہلا مریض سامنے آیا تھا، جس شخص میں علامات ظاہر ہوئیں اس نے ویکسین لگوائی ہوئی تھی، اس میں ہلکی علامات تھیں اور اب وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہے ،نیویارک میں اومی کرون جنوبی افریقہ سے پہنچا،67 سالہ خاتون نے جنوبی افریقہ سے امریکا کا سفر کیا اس میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی،

کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے امریکا میں سفر سے ایک دن پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوا ہے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا بھارت میں بھی اومی کرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق جنوبی ریاست کرناٹک میں دو افراد میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے اومیکرون، جو پہلی بار جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا، اس وبائی مرض سے لڑنے کی عالمی کوششوں کے لیے ایک تازہ چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے جس میں متعدد ممالک پہلے ہی دوبارہ پابندیاں عائد کر چکے ہیں ۔یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ابھرنے والا تازہ ترین کورونا وائرس کا تناؤ ہے، جس میں فی الحال غالب ڈیلٹا ویرینٹ بھی شامل ہے، جس کا پہلی بار ہندوستان میں اکتوبر 2020 میں پتہ چلا تھا

دوسری جانب پاکستان میں کرونا کیسز میں کمی ہو رہی ہے تا ہم اومی کرون سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کی جانب سے روز ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے آٹھ اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 753 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے مزید 391 مریض سامنے آئے ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 ہزار457 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی ہے .

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،نئی قسم سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسی نیشن ضروری ہے، ماسک کا استعمال،سماجی فاصلہ اور ہاتھ دھونے کے عمل کو یقینی بنایا جائے صوبائی وزرائے صحت اور چیف سیکریٹریز نے ویکسی نیشن مہم کو بڑھانے سے متعلق آگاہ کیا کورونا ٹیسٹ کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے اور کال سینٹرز کے قیام کے اقدامات پربھی بریفنگ دی گئی،تمام صوبے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسی نیشن مہم شروع کریں گے ،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا کی نئی قسم سامنے آنے پر ایک بار پھر پابندیوں کا امکان

کرونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتا دیا

کرونا کی نئی قسم، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کر دیا

این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات

این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

Leave a reply