کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں. ڈاکٹر ناصر ہمدانی کیا کہتے ہیں

باغی ٹی وی :ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے منتقل ہونے کے اصل منبع کو کو کنٹرول کرنا چاہیے.مریض کے کھانسنے اور چھینک مارنے سے یہ وائرس دوسروں تک منتقل ہوتا ہے اسی طرح ایسی صورت حال میں مشتبہ متاثر شخص یا مریض کو ماسک پہنانا چاہیے کیونکہ اس کی طرف سے وائرس دوسروں تک پہنچ رہا ہے وائرس کے انتقال کا جو ذریعہ ہے اس پر فوکس کرنا زیادہ ضروری ہے. جبکہ دیگر لوگوں کو ہماری صورت حال میں اتنی بڑی مقدار میں ماسک مہیا کرنا یا ان کو پہنائے رکھنا مشکل کام ہے .
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جو مریض کے علاج یا خدمت کے لیے معمور افراد ہیں ان کو اپنے ہاتھ کو اچھی طرح ہائی جین یعنی صابن سے دھونا چاہیے . اسی طرح جو افراد مریض کی نگرانی یا علاج کی وجہ سے مریض کے چھوتے یا ٹچ کرتے ہیں یا اتنے نزدیک ہو جاتے ہیں جہاں سے وائرس کے منتقل ہونا آسان ہو انہیں بھی احتیاطی طریقے اپناتے ہوئے گلوز ، ماسک اور دیگر آلات کا استعمال کرنا چاہیے.

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے زیادہ پھیلاؤ کی وجہ ایک متاثر شخص سے دوسروں تک اس وائرس کا منتقل ہونا ہے.چینی حکومت ایگزٹ سکریننگ پر اچھا اہتمام کر رہی ہے .اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی اقدام کرہی ہے. انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسے پروگرام ہوتے رہنا چاہیں تاکہ عوام کو آگاہی ہوتی رہے.

Shares: