کرونا وائرس کے خلاف جنگ، چینی طبی ماہرین کی ہو گی آ‌ج واپسی

کرونا وائرس کے خلاف جنگ، چینی طبی ماہرین کی ہو گی آ‌ج واپسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے لئے آنے والے چینی طبی ماہرین کی ٹیم آج واپس چین روانہ ہو رہی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق چینی طبی ماہرین کی ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں رہی،چینی طبی ماہرین نے شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں بھی کیں ،

کورونا وائرس کا پھیلاوَ روکنے کےلیے چینی ٹیم سے مشاورت کی گئی ،چینی طبی ماہرین نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی،

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق مشکل کی گھڑی میں چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا ثبوت دیا اور طبی عملے کو پاکستان بھیجا، چین ووہاں میں پاکستانی طلبا کا نہ صرف خیال رکھ رہا ہے بلکہ وہاں انہیں طلبا کی ضرورت کی تمام چیزیں چینی حکومت کی جانب سے مہیا کی جا رہی ہیں،

چین کے طبی عملے کی ٹیم نے اسلام آباد، لاہور، کراچی کا دورہ کیا اور صوبائی ہیلتھ حکام سمیت وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی،

چین نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان 5 لاکھ سے زائد این 95 ماس، 33 ہزار سے زائد حفاطتی کٹس، 1000 ٹیسٹنگ کٹس، 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک، 36 وینٹی لیٹر، 180 تھرما میٹر ، 100 تھرمل سکینر، 24900 دستانے،1000 لیٹر سیناٹائیزر سمیت دیگر اشیا بھی پاکستان کے حوالے کی ہیں، چین نے صوبوں کی بھی الگ سے مدد کی ہے.

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

Comments are closed.