کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مزید 21 اموات

کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے40 مریض انتقال کرگئے،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 2 ہزار 870 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 51 ہزار 677 کورونا ٹیسٹ کیے گئے گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کیسز کی شرح5.55 فیصد رہی ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 917 ہو گئی

این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب پنجاب میں 13 ہزار 403 افراد، سندھ میں8 ہزار 9، خیبر پختونخوا 6 ہزار 167، اسلام آباد ایک ہزار2، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

این سی او سی سربراہ اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر ہی کرونا سے بچا سکتی ہیں،دوسری جانب 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں این سی او سی کی جانب سے کرونا پابندیاں برقرار ہیں جبکہ دیگر تمام شہروں سے پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، دس فیصد سے کم شرح والے شہروں میں تعلیمی اداروں میں حاضری بھی سو فیصد کر دی گئی ہے

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 583 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 497,353 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 473,214 مریض سرکاری ہسپتالوں سےعلاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 10,737 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور اور راولپنڈی سے 4 چار، فیصل آباد سے 3 جبکہ بہاولپور اور مظفر گڑھ سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے. صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,402 تعدادہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19,366 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 9,908,017 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا کے 336 جبکہ راولپنڈی سے 40 رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے کوروناکے 34، ملتان سے 19، رحیم یار خان سے 16, جبکہ بہاولپور سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان سے کوروناکے 13, گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 10، سیالکوٹ سے 9, جبکہ شیخوپورہ سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راجن پور، اوکاڑہ اور جھنگ سے کوروناکے 6 چھ، گجرات سے 5، بہاولنگر اور خانیوال سے 4 چار، جبکہ پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباداور وہاڑی سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5.7 فیصد، راولپنڈی میں 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.2 فیصد، ملتان سے 2.2 فیصد جبکہ گوجرانولہ سے 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسن لگائی گئی ہے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ عوام کوکوروناکے ویکسین لگائی گئی۔ یکم فروری سے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے تیسرے مرحلے کاآغازکردیاگیاہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ۔

قبل ازیں عالمی ادارہ صحت کہا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کورونا کیسز میں 19 فیصد کمی ہوئی اور اموات کی تعداد بھی مستحکم رہی ڈبلیو ایچ او نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا کہ گذشتہ ہفتے دنیا بھر کورونا کے ایک کروڑ 60 لاکھ کیسز سامنے آئے اور 75 ہزار اموات ہوئیں مغربی پیسفک وہ واحد خطہ ہے جہا کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔یہاں ہفتہ وار کیسز میں 19 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا کیسز میں سب سے زیادہ 37 فیصد کمی ہوئی ایک ہفتے میں سب سے زیادہ کورونا کیسز روس میں رپورٹ ہوئے روس اور مشرقی یورپ میں حالیہ ہفتوں میں اومی کرون کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا .عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی دیگر اقسام الفا، بیٹا اور ڈیلٹا میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے ریکارڈ ہونے والے چار لاکھ کیسز میں سے 98 فیصد اومی کرون کے تھے

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

Comments are closed.