کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

0
36

کرونا کا خوف، لاہور میں 60 سالہ شخص کی خودکشی،رائیونڈ میں ایک اور علاقہ سیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راٸیونڈ سندرروڈ کرونا واٸرس کامشتبہ مریض سامنے آنے پر پوری گلی کو سیل کر دیا گیا

اے ایس پی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جب تک اداروں کی جانب سے کلیٸر نہ کیا جاٸے تب تک اس جگہ پر جانے سے گریز کریں ، پولیس اہلکاروں کو تلقین کی کہ کسی بھی شخص سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ماسک لگا کر رکھے،علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے بچوں کی بھی حفاظت کریں

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزراش ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں رینجراور پولیس کا ساتھ دیں،راٸیونڈ ریڈ زون علاقہ کی گلیوں بازاروں میں پولیس اور رینجرکا گشت جاری ہے

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

دوسری جانب کرونا وائرس کے خوف سے لاہور میں 60 سالہ شخص نے اپنے آپ کو آگ لگا کر خودکشی کرلی ،پولیس کا کہنا ہے کہ حنیف نامی شخص نے غازی آباد قبرستان میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کی، پولیس نے لاش تھویل میں لیکر تحقیقات کا آگاز کردیا

صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہوگئی.لاہور میں دو مزید افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے لاہور میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی.گجرات اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بھی ایک ایک ہلاکت ہوئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے 216 نئے کیسز سامنے آگئے. صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3232 ہوگئی

تبلیغی جماعت کے مزید 145 مبلغین می‍ں کورونا کی تصدیق ہوئی . تعداد 1236 ہوگئی.لاہور میں کورونا وائرس کے 45 نئے کیسز، شہر میں تعداد 522 ہوگئی.راولپنڈی میں کورونا وائرس کے 18 نئے کیسز،تعداد 136 ہوگئی.گجرات می‍ں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز، تعداد 142 ہوگئی.منڈی بہاالدین میں کورونا کا ایک نیا کیس، تعداد 12 ہوگئی

Leave a reply