کرونا وائرس کا پھیلاؤ، ڈاکٹر باپ بیٹی میں بھی کرونا کی تشخیص

0
54

کرونا وائرس کا پھیلاؤ، ڈاکٹر باپ بیٹی میں بھی کرونا کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے ملک بھر میں مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، طبی عملے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے

حیدر آباد کے چائلڈ اسپیشلسٹ اور لیاقت کالونی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر شاکر انصاری اور ان کی بیٹی میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد ڈاکٹر شاکر اور ان کی فیملی کو ان کے گھر یوسی78یونٹ نمبر7سی میں ہی آئیسولیٹ کردیا گیا

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹر شاکر کی فیملی میں کورونا وائرس ہے تو انہیں قرنطینہ منتقل کیاجائے جس طرح تمام کورونا سے متاثرین کو کیاجاتا ہے۔ علاقے کے لوگوں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالا جائے۔

ڈاکٹر شاکر کی اپیل پر بلدیہ شعبہ فائربریگیڈ کے فائر ٹینڈر کے ذریعے ان کے گھر اور اطراف میں آنے واے ایریاز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اینٹی بیکٹریا اور جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔

دوسری جانب جیکب آباد سول اسپتال کی لیٖڈی ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا، جیکب آباد کی سول اسپتال کی زچہ بچہ شعبے میں تعینات لیڈی ڈاکٹر صنم ولد شام لعل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، لیڈی ڈاکٹر کوقائد اعظم روڈ پر واقع گیان چند اسٹریٹ کے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ لیڈی ڈاکٹر کے اہل خانہ کو بھی گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ان کے بھی ٹیسٹ کیے جا ر ہے ہیں۔

قبل ازیں کرونا وائرس کے حوالہ سے سندھ کی صورتحال بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں آج مزید 4کورونا کے مریض انتقال کر گئے،کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی، 3ہزار946مریض زیرعلاج اور24کی حالت تشویشناک ہے،16مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 2ہزار705مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں،825مریض آئیسولیشن سنٹرز میں زیر علاج ہیں،ضلع شرقی 90، جنوبی 50 اور کورنگی میں 40 میں نئے کیسز سامنے آئے،ملیر 30 ، ضلع وسطی 20 ، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں 12بارہ کیسز رپورٹ ہوئے،خیرپور 23، گھوٹکی 8، سکھر 4 اورمٹیاری 2 نئے کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں،

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے بڑھنے کی باعث ہم بستر بڑھار ہے ہیں،ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600 اور گڈاپ اسپتال 150بستروں کااضافہ کیا ہے، دنبہ گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ،100بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a reply