مودی دیکھتے رہ گئے،اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

0
42

مودی دیکھتے رہ گئے،اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے

اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی تھیں، مودی سرکار اسرائیلی وزیراعظم کا شاندار استقبال کرنا چاہتی تھی تا ہم اب خبر آئی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کر رہے ، بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے تین سے پانچ اپریل تک بھارت کا دورہ کرنا تھا اب دورہ کب ہو گا اسکے لئے جلد نئی تاریخ کا اعلان ہو گا، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کرونا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے دورے پر نہیں آ رہے ، اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل اور بھارت دس سالہ دفاعی تعاون کا منصوبہ بنانے جا رہے ہیں،اسرائیل گزشتہ چند سالوں سے بھارت کو مختلف ہتھیاروں کے نظام، میزائل اور بغیر پائلٹ کے طیارے فراہم کر رہا ہے، جس سے بھارت اسرائیل کے سب سے بڑے خریداروں میں سے ایک بن گیا ہے۔ اسرائیل اور بھارت نے ایک ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے 10 سالہ تعاون کا منصوبہ بنائے گی۔اس منصوبے میں، جس میں دفاعی خریداری، پیداوار اور تحقیق و ترقی شامل ہو گی، گزشتہ برس ماہ اکتوبر میں ہندوستانی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل اجے کمار نے اسرائیل کے دورے کے دوران اتفاق کیا گیا

کمار نے اپنے اسرائیلی ہم منصب، وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سے ملاقات کی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے دوطرفہ فوجی تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور ہند بحرالکاہل کے خطوں میں تزویراتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ میں ایک ہندوستانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ "دونوں فریقوں نے فوجی مصروفیات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں مشقیں اور صنعتی تعاون شامل ہے،دفاعی صنعت کے حوالہ سے ایک نیا ذیلی ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا

قبل ازیں بھارتی وزیر خارجہ بھی اسرائیل کا دورہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کر چکے ہیں،قبل ازیں اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اسرائیل کے نو منتخب نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہےتھی، اس موقع پر بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب کو نو منتخب وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا اسرائیلی وزیر دفاع نے کرونا وبائی امراض کے دوران بھارت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا بھارتی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب سے جموں کشمیر میں ڈرون حملے کے بعد اینٹی ڈرون سسٹم کے حوالہ سے بھی بات کی جس کی اسرائیلی ہم منصب نے یقین دہانی کروائی

بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

وہی ہوا جس کا تھا انتظار،مودی کی مکاری،ڈرون کا الزام پاکستان پر عائد

بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے اوپر ڈرون کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ

ڈرون کا خوف، بھارتی فضائیہ نے دی اینٹی ڈرون سسٹم خریدنے کی منظوری

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

بھارتی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،کیا مانگی مدد؟

Leave a reply