کرونا لاک ڈاؤن، چین سے کتنے پاکستانی طلبا کو واپس لایا جائیگا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر ممالک کی طرح چین میں بھی پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں، اب حکومت نے چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا وزیراعظم کے بہادر سپاہی ہیں، پاکستان کو مشکل وقت میں قربانی دینے والے ان طلبا پر فخر ہے

18 مئی کو قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز طلبا کو واپس لانے کے لیے چین کے شہر ووہان پہنچے گی۔ قومی ایئر لائن کی 4 خصوصی پروازوں کے ذریعے ایک ہزار سے زائد طلبا کو وطن واپس لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلا تھا ،چین میں پاکستانی طلبا بڑی تعداد میں پھنس گئے تھے جنہوں نے واپس آنے کے لئے احتجاج بھی کیا، ان کے والدین نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب پی آئی اے نے خصوصی پرواز کا اعلان کر دیا ہے جس میں چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے

 

ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سن لی گئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کا شیڈول جاری

Shares: